برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلز مشرقی موسیقی کو بےحد پسند کرتی ہیں، جن کی قوالی پڑھتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس بار تانیہ دبئی میں ایک روڈ پر ’دما دم مست قلندر‘ قوالی پڑھتے ہوئے نظر آئیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی جڑواں بہت نکی بھی موجود تھیں۔ تانیہ کی گلوکاری کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ صرف گٹار کی دھن پر خوبصورت انداز سے یہ قوالی پڑھ رہی ہیں۔
اس حوالے سے تانیہ نے فیس بک پر بتایا کہ ’ہم دبئی میں موجود تھے جہاں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے میں نے یہ قوالی پڑھی، لیکن ایک ہفتے بعد ہی مجھے یہ ویڈیو دکھائی گئی جسے بہت سے لوگ شیئر کرچکے تھے، انٹرنیٹ کی دنیا کمال ہے‘۔ خیال رہے کہ تانیہ ویلز کو مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے مشہور قوالیوں کی گلوکاری کی اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں۔ اس سے قبل دیے ایک انٹرویو میں تانیہ ویلز کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ جب اپنے پسندیدہ پاکستانی گلوکار کے حوالے سے تانیہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’وہ یقیناً نصرت فتح علی خان ہیں کیوں کہ وہ قوالی کے بادشاہ ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں کئی بہترین گلوکار موجود ہیں جس میں مہدی حسن، عابدہ پروین اور فریدہ خانم شامل ہیں’۔ تانیہ ویلز ہندوستان کے ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔ وہاں وہ تصرت فتح علی کو سنتی تھیں۔ انہوں نے ہندوستان میں کئی ماہ تک کلاسیکی موسیقی کا سبق لیا، جس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوگئیں۔
British singer Tanya Wells spotted in #Dubai singing char chiragh tere… http://pic.twitter.com/1STzqOjixm
— Asma Ali Zain (@asmaalizain) December 12, 2017
تانیہ کے مطابق انہیں پاکستانی گانوں کے بارے میں بہت کچھ معلوم تھا اور انہوں نے برطانیہ میں کلاسیکل اور صوفی موسیقی کا سبق لیا۔
The post برطانوی گلوکارہ کی ’دما دم مست قلندر‘ پر پرفارمنس appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2yupQ4q
via India Pakistan News
:تبصرہ