Time

ہتھورا سنگھے سری لنکا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹر چندیکا ہتھورا سنگھے کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا اور وہ سری لنکن کرکٹ کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ بن گئے ہیں۔

ہتھورا سنگھے بطور سری لنکن کوچ 20 دسمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے تاہم دورہ بنگلہ دیش ان کی بطور کوچ پہلی مکمل سیریز ہو گی۔

ہتھورو سنگھے رواں برس اکتوبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے تھے، ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے 2019 ورلڈ کپ تک معاہدہ طے پایا تھا تاہم ہتھوروسنگھے نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی خاطر قبل از وقت بی سی بی سے معاہدہ ختم کر دیا تھا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ اور چندیکا ہتھورو سنگھے کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر تین سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور وہ 2020 تک ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہتھورا سنگھے مہنگے ترین سری لنکن کوچ بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہتھوراسنگھے 2011 کے بعد سری لنکن ٹیم کے گیارہویں ہیڈ کوچ ہیں۔

The post ہتھورا سنگھے سری لنکا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BgomjO
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle