Time

شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک سے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ

فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کو خریدنے کی خواہش مند شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے غیر معمولی اجلاس کے بعد ان کی رقوم کی پوری طرح منتقلی کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریسرچ نوٹ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے رقوم کی منتقلی کی مدت کو رواں سال 15 دسمبر سے 15 دسمبر 2018 تک کے لیے توسیع دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں مدت کے علاوہ دیگر تجارتی منصوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ نعمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 12 دسمبر کو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی چینی ویب سائٹ پر ریگولیٹری فلنگ تک کی رسائی حاصل کی تھی۔ کے الیکٹرک میں بڑے حصص کی مالک پبلک ریلیشنز ایجنسی (ابراج) کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اس معاملے پر رائے دینے کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں جس کے بعد ہم آپ کو آگاہ کردیں گے’۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک ملک کی واحد ترقی کرتی ہوئی پاور کمپنی ہے جو کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ تاہم اس کمپنی کو معاہدے کے لیے ریگولیٹری باڈیز، کومپیٹیشن کمیشن اور وفاقی وزارتوں سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔

ایکسپریس ٹربیون میں 25 نومبر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے کو اب بھی رقم کی منتقلی کے لیے کلیئرنس دینا ہے جبکہ یہ معاملہ انٹر منسٹریل کمیٹی میں منظوری کے لیے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن اب بھی ادائیگیوں کے لیے قرارداد کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کیے جانے کی امید ہے تاہم اس رقم میں کمی کا بھی امکان ہے۔

The post شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک سے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Ca0L0L
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle