Time

نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم جاری، دو روز کے دوران تین فلسطینی شہید

امریکی اعلان کے بعد اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر مظالم میں شدت آگئی ہے۔ اسرائیل نے دو روز کے دوران تین بے گناہ فلسطینوں کو شہید کیا اور ایک ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے۔

فرانسیسی پریس کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں 935 اور غزہ کی پٹی میں 179 فنسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ ادھر اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے پچیس شہریوں کو زخمی کردیا جبکہ اس حملے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ فلسطینی امریکی اعلان کے ردعمل میں تیسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جب کہ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین سڑکوں پر امریکی صدر کی تصاویر اور جھنڈے جلارہے ہیں۔
اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے باہر اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی بڑے مظاہرے کئےگئے، بیت لحم کے شمالی حصے میں فلسطینی مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائےاوراسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

The post نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم جاری، دو روز کے دوران تین فلسطینی شہید appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2nRe1VT
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle