بھارت سے دورجاکرخاموشی سے اٹلی میں شادی رچانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کو بالاخر وقت مل گیا کہ وہ ساتھیوں کی نیک خواہشات کا جواب دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ وئٹرپرویرات اورانوشکا نے مبارکباد کا جواب دیا ہے۔
دونوں کو مبارکباد دینے والوں میں پاکستان کےلالا بوم بوم آفریدی بھی شامل تھے جنہوں نے ان کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہنے کی دعا دی تھی جس پر ویرات نے ’’شکریہ شاہد بھائی ‘‘ کہہ کرجواب دیا جب کہ انوشکا نے بھی آفریدی کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔ نوشکا نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بالی ووڈ ، کرکٹ ستاروں اور دیگر شخصیات کو علیحدہ علیحدہ جوابات دیے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کاجول، مادھوری ڈکشٹ، ثانیہ مرزا، ماہرہ خان ، مہیش بھٹ، کرن جوہر ، روینہ ٹنڈن، انیل کپور، محمد شامی اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔
Congratulations @imVkohli @AnushkaSharma on your wedding. May God Bless you two and give you happiness and a rewarding married life.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 11, 2017
The post شکریہ شاہدبھائی؛ویرات اور انوشکا کاجواب appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Cmo0ou
via India Pakistan News
:تبصرہ