سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقال سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔
آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ۔ ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 15, 2017
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف صرف نشانہ تھا۔ اب شک کی کوئ گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ھے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ھے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئ ہے – انہوں نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقال کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے۔
آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ۔ ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔
The post ثابت ہو گیا، احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے: مریم نواز appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2ATRDBs
via India Pakistan News
:تبصرہ