Time

مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، مٹی کےلئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے، آج ہماری آزادی ہمارے بہادروں کی مروہون منت ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ۔آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت دینی پڑتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزادی کا سانس لے رہے ہیں ، وہ ہمارے بہادر جوانوں کی مرہون منت ہے، جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ، ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔

The post مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ،آرمی چیف appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2AGUTA5
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle