Time

عدالت نے ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر مجھے نااہل قرار دیا، جہانگیر ترین 

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ صادر کرتی ہے، میرے خلاف تمام الزامات مسترد ہوئے ہیں۔

نے مزید کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا۔ جبکہ زرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام بھی مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔

دالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے لندن میں ہائڈ ہاؤس چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

The post عدالت نے ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر مجھے نااہل قرار دیا، جہانگیر ترین  appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2CGWm6B
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle