ریان یوٹیوب ویڈیو بنانے کے شوقین ہیں اور وہ کھلونوں پر تبصروں سے ہر ماہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ فوٹو: ریان ٹوائز چینل یوٹیوب
لندن: ریان نامی 6 سالہ امریکی بچہ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے اربوں روپے کماتا ہے۔
ریان اس وقت انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور ٹیکس دینے سے قبل وہ ہر سال کم ازکم 11 ملین ڈالر کماتے ہیں اور یہ پاکستان میں یہ رقم تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ اس کہانی کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اربوں کی کمائی کرنے والے اس بچے کی عمر صرف 6 برس ہے۔
ریان اپنے چینل پر ہر نئے کھلونے پر تبصرہ کرتا ہے، ریان ٹوائے ریویوز کے نام سے یہ چینل ہر دن مقبول ہورہا ہے اور اب اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریان کھلونوں کے ساتھ ساتھ کھانوں پر بھی تبصرہ کرتے ہیں۔
ریان کے والد بھی اس بچے کی صلاحیت سے خوش ہیں اور وہ ویڈیو بنانے کے عمل کو خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے اور رشتہ مضبوط کرنے کی ایک وجہ بھی سمجھتے ہیں جب کہ ریان نے اپنے والدین کی مدد سے 2015 میں اپنے اس چینل کا آغاز کیا جب ان کی عمر صرف 4 برس تھی۔
ریان کے دلچسپ تبصروں نے کروڑوں لوگوں کو متوجہ کیا اور یہ چینل عروج پر اس وقت پہنچا جب ریان نے اس پر ایک بڑے انڈے کی سرپرائز ویڈیو ڈالی اور اسے 80 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا اور سراہا۔ اس کے بعد ان کی سائنس پڑھانے والی والدہ نے تدریس کو خیرباد کہہ دیا اور وہ پورا وقت اب ریان کے ساتھ ویڈیوز کو دیتی ہیں۔
ریان کو کیمرے سے بے انتہا محبت ہے اور جب جب ان کی والدہ ویڈیو بنانے کا کہتی ہیں تو وہ بہت خوش ہوکر فوری طور پر تیار ہوجاتے ہیں، ان کی انڈے والی ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ اسے اب تک ایک ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ جب کہ بقیہ ویڈیوز کو دیکھنے والے افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
The post یوٹیوب چینل پر ایک ارب روپے سے زائد کمانے والا 6 سالہ بچہ appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain http://ift.tt/2z71KjO
via India Pakistan News
:تبصرہ