Time

پیراڈائز لیکس کی تحقیقات، 31 افراد اور 186 کمپنیوں کا سراغ مل گیا

پیراڈائز لیکس کی تحقیقات، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو بڑی کامیابی، پیراڈائز لیکس میں شامل 31 افراد اور 186 کمپنیوں کا سراغ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق، کمپنیوں کا 2010ء سے 2017ء تک کا مقامی ڈیٹا اکھٹا کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرز سے کمپنیز کی گلوبل بینی فشیل اونرشپ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی پیراڈائز لیکس میں اب تک سامنے آنے والے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت 31 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا تھا اور تمام اداروں سے ان افراد کی کمپنیوں، بینک اکاؤنٹس، پاکستان میں منقولہ و غیرمنقولہ اثاثہ جات اور سٹاک مارکیٹ میں ان کی سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب کر لی گئی تھیں۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں رکھنے والے 13 پاکستانیوں کی پاکستان میں قائم 86 کمپنیوں کا سراغ لگا کر نومبر میں ہی ان کی فہرست کارروائی کیلئے ایف بی آر کو ارسال کر دی تھی

The post پیراڈائز لیکس کی تحقیقات، 31 افراد اور 186 کمپنیوں کا سراغ مل گیا appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2BknBpY
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle