Time

امریکا کے سینیٹ انتخابات میں 25 سال بعد ٹرمپ کی پارٹی کو شکست

امریکی ریاست الاباما کے سینیٹ الیکشن میں 25 سال بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان بالا (سینیٹ) میں ریاست الاباما سے خالی ہونے والی نشست پر خصوصی انتخاب ہوا، جس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ڈگ جونز نے اپنے ری پبلکن حریف رائے مور کو خلاف توقع شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ایوان بالا میں حکمران جماعت کی برتری میں بھی کمی ہوگئی ہے اور اب 100 ارکان کے ایوان میں ری پبلکنز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست الاباما کا شمار انتہائی قدامت پرست ریاستوں اور ری پبلکن پارٹی کے مضبوط گڑھ کے طور پر ہوتا ہے اور یہاں سے گزشتہ برسوں میں کوئی ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

The post امریکا کے سینیٹ انتخابات میں 25 سال بعد ٹرمپ کی پارٹی کو شکست appeared first on Urdu Khabrain.



from Urdu Khabrain http://ift.tt/2Cyh1K7
via India Pakistan News

:تبصرہ

 

Contact Form

Name

Email *

Message *

aus dieser quelle